۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
خدری

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین خدری نے کہا دنیا آج امام خمینیؒ کے وصیت نامے کو سمجھ رہی ہے، دنیا بھرکے نوجوانوں اور اساتذہ بیدار ہو رہے ہیں اور مکتب امام خمینی (رہ) جو کہ حقیقت میں مکتب اہل بیت علیہم السلام ہے اس کی جانب مائل ہو رہےہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ بوشہر حجۃ الاسلام والمسلمین رضا خدری نے آج سہ پہر نامہ نگاروں کے ساتھ انٹرویو میں امام خمینی (رہ) کی برسی پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: امام خمینی علیہ الرحمہ کا وصیت نامہ اور بیانات، ایرانی قوم کے عظیم انقلاب کے رمز و راز کے حامل ہیں۔

امام جمعہ چغادک نے کہا: امام خمینیؒ کے سیاسی وصیت نامے کا مطالعہ کرنے سے امام خمینی (علیہ الرحمہ) کی بصیرت، روش، طریقہ اور کردار کا اندازہ ہوتا ہے اور راہ انقلاب کی بہتر معرفت ہوتی ہے، امام خمینیؒ کی کامیابی کا وہ راز جس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اس وصیت اور امام کے دیگر بیانات میں مضمر ہے۔

حجۃ الاسلام خدری نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای کے بقول؛ انقلاب کے اصول وہی چیزیں ہیں جو امام نے اپنے وصیت نامے اور دیگر بیانات میں بیان فرمایا ہے، یہ انقلاب کی بنیادیں اور ستون ہیں۔

مدیر حوزہ علمیہ بوشہر نے کہا:امام خمینی کی وصیت آفاقی ہے، اور یہ تمام دنیا کے لوگوں کے لیے ہے، جیسا کہ امامؒ نے خود فرمایا:میرا یہ سیاسی- الہی وصیت نامہ ایران کی عظیم قوم سے مخصوص نہیں ہے، بلکہ یہ تمام اسلامی اقوام اور دنیا کے ہر قوم اور مذہب کے مظلوموں کے لیے ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین خدری نے کہا دنیا آج امام خمینیؒ کے وصیت نامے کو سمجھ رہی ہے، دنیا بھرکے نوجوانوں اور اساتذہ بیدار ہو رہے ہیں اور مکتب امام خمینی (رہ) جو کہ حقیقت میں مکتب اہل بیت علیہم السلام ہے اس کی جانب مائل ہو رہےہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .